the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد۔ 28۔دسمبر(اعتمادنیوز) نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین نے کہاکہ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے زیر اہتمام 11اور12 ربیع الاول کی شب دارالسلام میں منعقد ہونے والے جلسہ رحمتہ اللعالمین ؐ و صدر کل ہند نعتیہ مشاعرہ کے گذشتہ سے زیادہ وسیع اور عظیم الشان انتظامات کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی اعانت حاصل کی جائیں۔جلسہ و مشاعرہ کے انتطامات کی تکمیل کے بعد جو رقم بچ جاتی ہے اردو میڈیم اسکولوں کے طلبہ کی تعلیمی امداد میں استعمال کی جاتی ہے۔ اضلاع کے صدورو معتمدین اور پڑوسی ریاستوں کے اراکین مجلسی احباب کثیر تعداد بھی شرکت کرتے ہے جن کے2روزہ قیام وطعام کا انتظام کیاجاتاہے۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس آج دوپہر دارالسلام میں گریٹر حیدرآباد کی ابتدائی مجالس اتحادالمسلمین کے اجلاس سے صدارتی خطاب کررہے تھے۔ اس اجلاس میں مسرس سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس ‘ ممتاز احمد خان‘ محمد مقتداخان افسرخان‘ محمد معظم خان‘ محمد وراثت رسول خان‘ احمد بلعلہ ارکان اسمبلی‘ سید امین الحسن جعفری رکن کونسل‘ محمد ماجدحسین میئر گریٹرحیدرآباد‘ میر ذوالفقار علی سابق میئر حیدرآباد ‘ جعفرحسین معراج سابق ڈپٹی میئر گریٹرحیدرآباد ‘ محمد نذیر الدین فلور لیڈر مجلس بلدی پارٹی ‘ محمد غوث ڈپٹی فلور لیڈر مجلس بلدی پارٹی اور کارپوریٹرس نے شرکت کی۔ قاری یاور علی جنید کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ قبل



ازیں جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و ایم ایل اے نے خیرمقدمی تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بھی ان2روزہ اجتماعات جن کا ہندوستان کے بڑے اجتماعات میں شمار ہوتاہے اور ہزاروں کی تعداد میں شمع محمدؐی کے پروانے شرکت کرتے ہیں نگرانی نقیب ملت بیرسٹر اسدالدین اویسی ایم پی صدر مجلس کریں گے۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین سال میں صرف ایک مرتبہ عوام سے عطیات وصول کرتی ہے جو جلسہ رحمتہ اللعالمین ؐ اور نعتیہ مشاعرہ کیلئے لئے جاتے ہیں۔ اس لئے اس میں زیادہ سے زیادہ مالی تعاون کی گذارش ہے۔ جناب احمد پاشاہ قادری نے کہا کہ فخرملت مولانا عبدالواحد اویسی ؒ سابق صدر مجلس نے حصول دارالسلام کے بعد جلسہ رحمتہ اللعالمین ؐ کا آغاز کیا جبکہ اس سے قبل میلادالنبی ؐ کے عنوان سے مختلف مقامات بادشاہی عاشور خانہ وغیرہ میں منعقد کئے جاتے تھے تاکہ کلمہ کی بنیاد پر مسلمانوں میں اتحاد پیدا کی جائے۔ اس جلسہ کی انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شرکت کرتے اور خطاب کرتے ہیں اور علماء کرام کی تقاریر سے استفادہ کیاجاتاہے۔ نعتیہ مشاعرہ ای ٹی وی پر راست ٹیلی کاسٹ کیاجاتاہے اور دنیا کے 52 ممالک میں دیکھاجاسکتا ہے۔ گذشتہ سے زیادہ عظیم الشان ‘ وسیع انتظامات کیلئے زیادہ سے زیادہ اعانتی کوپن حاصل کئے جائیں۔ اس اجلاس میں صدور‘ معتمدین ‘ سرگرم کارکنان مجالس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں جناب ایس اے حق نذیر انچارج شعبہ نتظیم نے شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.